تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ہائڈراا کی کارروائی، فٹ پاتھ واگزار

حیدرآباد: شہری حدود میں پبلک مقامات کو صاف رکھنے اور راہگیروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (ہائڈراا) نے مہدی پٹنم میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

منگل 29 اپریل کو ہائڈراا کی ٹیم نے پرنس ہوٹل (پرانا) کے قریب فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ ان میں معروف ملک شاپ "ملن جوس سینٹر”، "تفریح کیفے” اور "ایم این پان شاپ” شامل تھے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے محفوظ بنانے کے مقصد سے کی گئی۔ ہائڈراا جولائی 2024 میں قیام کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

ادارے نے واضح کیا کہ ایسی تمام غیر قانونی دکانیں، کیبن اور دیگر تعمیرات جو فٹ پاتھ یا سرکاری زمین پر قائم کی گئی ہیں، ان کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات میں ملوث نہ ہوں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ مہم شہر کو منظم اور صاف بنانے کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button