تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

آدلباد میں باپ بیٹے کی کامیابی کا جشن

آدلباد ضلع کے نوجوان جاڈھو سائی چیتنیا نے آل انڈیا سطح پر ۶۸ واں رینک حاصل کر کے ضلع پولیس کا نام روشن کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اکھل مہاجن نے سائی چیتنیا اور ان کے والد گووند راؤ، جو کہ ضلع پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں، کو اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اکھل مہاجن نے کہا کہ سائی چیتنیا کی کامیابی سے ضلع پولیس کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دونوں باپ بیٹے کو شال اور پودا پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور کامیابی کو سراہا۔

جاڈھو سائی چیتنیا نے اپنی ابتدائی تعلیم جواہر نوودیا ودیالیہ، کاگَذ نگر سے حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، تروچیراپلی سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے چار مرتبہ ناکامی کا سامنا کیا، مگر ہمت نہ ہاری۔ پانچویں کوشش میں وہ انڈین فاریسٹ سروس میں منتخب ہوئے، تاہم ان کا اصل خواب آئی اے ایس بننا تھا۔ سائی چیتنیا کا تعلق ضلع آدلباد کے تعلقہ تھالماڈوگو کے پالسی (بی) تانڈہ سے ہے۔

ان کی محنت، عزم اور کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ مسلسل کوشش اور صبر سے ہر خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button