ٹیکنالوجیعرب دنیا

چشمے پہنیں اور دنیا سے جڑ جائیں! میٹا کی نئی جدت

میٹا نے اپنے رے بین اسمارٹ چشموں میں کئی اہم اور جدید فیچرز کا اعلان کیا ہے جن میں براہِ راست زبانوں کا ترجمہ، انسٹاگرام پیغامات بھیجنے کی سہولت، مصنوعی ذہانت سے گفتگو اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔

نئی اپڈیٹس کے تحت صارفین اب انگریزی، فرانسیسی، اطالوی اور ہسپانوی زبانوں کا ترجمہ براہِ راست سن سکتے ہیں۔ اس کے لیے نیٹ ورک کی ضرورت نہیں، بس متعلقہ زبان کا پیک پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہونا چاہیے۔

میٹا نے گزشتہ سال دسمبر میں لائیو ترجمے کی سہولت متعارف کرائی تھی، جو اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے مفید ہے جو سفر کے دوران یا غیر ملکی افراد سے بات چیت میں آسانی چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ اب صارفین انسٹاگرام پر براہِ راست پیغامات، آڈیو و ویڈیو کالز وصول کر سکتے ہیں اور تصویریں شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ یہی سہولت واٹس ایپ، میسنجر اور دیگر ایپلی کیشنز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

میوزک کے شوقین افراد کے لیے اسپوٹیفائی، ایمازون میوزک، ایپل میوزک اور شازم کی سہولت جلد یورپ، کینیڈا اور دیگر خطوں میں بھی دستیاب ہوگی۔

میٹا اے آئی کی مدد سے چشمے اب صارف کی روزمرہ زندگی کو دیکھ کر مشورے بھی دے سکتے ہیں، جیسے باورچی خانے میں چیزوں کی شناخت، متبادل اشیاء کی تجویز اور کھانے کے ساتھ موزوں مشروبات کی معلومات۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید ورژنز بھی متعارف کرائے گا اور مکمل اے آر چشمے ۲۰۲۷ میں پیش کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button