تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
بارش نے کوٹی اسپتال کو بنایا تالاب، مریض مشکل میں

حیدرآباد میں رات بھر کی تیز بارش نے شہر کے معروف کوٹی ای این ٹی اسپتال کو پانی میں ڈبو دیا۔ بارش کا پانی ایمرجنسی وارڈ اور دیگر کمروں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث مریضوں اور ڈاکٹروں کو پانی بھرے راہداریوں سے گزرنا پڑا اور علاج معالجہ شدید متاثر ہوا۔
اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اسپتال کے قریب نالے کی چھت گرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، جس کی مرمت کئی ہفتوں سے نہیں کی گئی۔ عملے نے دعویٰ کیا کہ بار بار شکایتوں کے باوجود حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے باعث ہر بارش میں مریضوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔
حریش راؤ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر نالے کی مرمت کرے اور اسپتال میں سیلاب کی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مستقل اقدامات کرے تاکہ مریضوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔