بین الاقوامیعرب دنیا

اقوام متحدہ میں ’’ٹرپل سبوٹاج’’ صدر ٹرمپ برہم، فوری تحقیقات کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں پیش آنے والے تین واقعات کو ’’ٹرپل سبوٹاج‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق پہلا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ اقوام متحدہ کے مرکزی ہال کی جانب جانے والے برقی زینے (ایسکیلیٹر) پر سوار ہوئے تو وہ اچانک رک گیا۔ ٹرمپ نے کہا: ’یہ ایک معجزہ تھا کہ ہم گرے نہیں۔ یہ صریح سبوٹاج تھا۔‘‘

دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔ اُن کا ٹیلی پرامپٹر بند ہوگیا اور تقریباً پندرہ منٹ تک درست نہ ہو سکا۔ ٹرمپ نے بغیر پرامپٹر کے 57 منٹ طویل تقریر کی جس پر بعد میں اُنہیں مثبت ردعمل ملا۔

تیسرا واقعہ تقریر کے بعد سامنے آیا جب یہ بتایا گیا کہ ہال میں موجود عالمی رہنماؤں کو آواز بالکل واضح نہیں آئی اور وہ صرف ایئر پیس کے ذریعے بات سن پائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ تینوں واقعات محض اتفاق نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں اور اقوام متحدہ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی فوٹیج محفوظ کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے وضاحت دی کہ ایسکیلیٹر کی خرابی ایک سیکیورٹی میکانزم کے فعال ہونے کی وجہ سے تھی اور کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ تاہم یہ معاملہ عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button