تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

تلنگانہ میں ایس سی طبقات کی نئی درجہ بندی

تلنگانہ حکومت نے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے ریزرویشن نظام میں نئی درجہ بندی کا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا۔

نئے قانون کے مطابق، ریاست میں موجود 56 ایس سی ذاتوں کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ریزرویشن کا فائدہ ان کی سماجی و تعلیمی حالت کے مطابق دیا جا سکے۔

گروپ A میں شامل 15 ذاتوں کو 1 فیصد ریزرویشن ملے گا۔

گروپ B کی 18 ذاتوں کے لیے 9 فیصد ریزرویشن مختص کیا گیا ہے۔

گروپ C کی 26 ذاتوں کو 5 فیصد ریزرویشن حاصل ہوگا۔

اب سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے انہی گروپوں کی بنیاد پر ہوں گے، تاکہ ہر طبقے کو اس کی پسماندگی کے مطابق مواقع دیے جا سکیں۔

حکومت کا مقصد یہ ہے کہ وہ طبقات جو برسوں سے محرومی کا شکار رہے ہیں، انہیں بھی ترقی کا پورا موقع فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»