سوشل میڈیاقومی

نیشنل ایوارڈز 2023: شاہ رُخ، رانی، وکرانت اور موہن لال کو اعزازات

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقسیم کیے جن میں شاہ رُخ خان، رانی مکھرجی اور وکرانت میسی کو بہترین اداکاری کے ایوارڈز دیے گئے، جبکہ معروف اداکار موہن لال کو فلمی دنیا میں شاندار خدمات پر باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں فلم ساز ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12ویں فیل کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا، جبکہ کرن جوہر کی راکی اور رانی کی کہانی کو بہترین عوامی تفریحی فلم قرار دیا گیا۔ بہترین ہدایت کار کا اعزاز دی کیرالہ اسٹوری کے سدیپتو سین کو ملا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ شاہ رُخ، رانی اور وکرانت کو نیشنل ایوارڈ ملا۔ شاہ رُخ کو جوان، وکرانت کو 12ویں فیل اور رانی کو مسز چٹرجی ورسز ناروے پر ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں موہن لال کی نصف صدی پر محیط خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پرجوش اسٹینڈنگ اوویشن ملا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پورے ملیالم سنیما کا ہے۔

دیگر ایوارڈز میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "سیم بہادر” کو سماجی و قومی اقدار اجاگر کرنے والی بہترین فلم قرار دیا گیا، جبکہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے ڈھول باجے پر وویکاوی مرچنٹ کو بہترین کوریوگرافی کا اعزاز دیا گیا۔

شلبھا راؤ کو جوان کے گانے چھلیاں پر بہترین پس پردہ گلوکارہ کا ایوارڈ ملا، جبکہ کتھل: اے جیک فروٹ مسٹری کو بہترین ہندی فلم قرار دیا گیا۔

علاقائی زبانوں کی فلموں کو بھی مختلف زمروں میں ایوارڈز ملے جن میں ملیالم، تمل، گجراتی اور مراٹھی فلمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button