تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی کا اعلان: تلنگانہ کے شہری علاقوں کو عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا

تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے کور اربن سٹی ایریا کو عالمی معیار کے شہر میں بدلا جائے گا، تاکہ یہ بنیادی سہولیات اور ڈھانچے کے لیے ایک مثالی ماڈل ثابت ہو۔

انہوں نے تمام محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، صفائی اور پبلک ہیلتھ کو اولین ترجیح دیں کیونکہ یہی عوامی معیارِ زندگی کے اصل پیمانے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاکھوں خاندان مختلف اضلاع اور ریاستوں سے گریٹر حیدرآباد منتقل ہو رہے ہیں، اس لیے شہری توسیع کو عالمی معیار کی انفراسٹرکچر سہولتوں سے سپورٹ کرنا ناگزیر ہے۔

خصوصی چیف سکریٹری جے ش رنجن نے منصوبے کے تحت 111 تجاویز پیش کیں جنہیں پانچ بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کے معیار میں بہتری ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ گریٹر حیدرآباد کے تمام اسکولوں کو تین زمروں میں تقسیم کر کے تعلیم کو معیاری بنایا جائے۔ ابتدائی طور پر نرسری تا چوتھی جماعت کے اسکولوں پر توجہ دی جائے گی۔ ان اسکولوں میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا، سنیکس اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ والدین پر بوجھ کم ہو۔

صحت کے شعبے میں انہوں نے ہدایت دی کہ غریبوں کے لیے فوری علاج کی فراہمی کے لیے خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں۔ صفائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی سطح پر کلین سٹی کے طور پر پہچانا جانا چاہیے، اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کوئی بھی سرکاری دفتر کرایہ کی عمارت میں نہ ہو، ہر محکمہ اپنی عمارت رکھے، شمسی توانائی کو فروغ دیا جائے، نالوں، جھیلوں اور سرکاری زمینوں کا تحفظ کیا جائے اور ڈرون پولیسنگ و جدید ٹریفک نظام متعارف کرایا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button