بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کا نیا قانون: H-1B ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس آج سے نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے دن ایک حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے H-1B ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی نئی فیس لازمی قرار دی ہے۔ یہ ویزے زیادہ تر اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنلز کو ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں، اور اس فیصلے سے خاص طور پر بھارت اور چین جیسے ممالک کے شہری متاثر ہوں گے۔ یہ قانون اتوار 21 ستمبر سے نافذ ہوگیا ہے۔

امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نِک نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے ہے تاکہ امریکی کمپنیاں غیر ملکی افراد کو ٹریننگ دے کر ملک میں لا کر امریکی شہریوں کی نوکریاں نہ چھین سکیں۔

پانچ اہم حقائق اس فیصلے کے بارے میں:

  1. نیا قانون کیا ہے؟
    اب سے H-1B ویزا کے لیے درخواست کے ساتھ $100,000 فیس لازمی ہوگی۔
  2. موجودہ ویزا ہولڈرز پر اثر؟
    وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیس صرف نئے ویزوں پر لاگو ہوگی، موجودہ ویزا رکھنے والے یا رینیول کرنے والوں پر نہیں۔
  3. یہ قانون کب سے نافذ ہے؟
    • یہ فیصلہ 21 ستمبر کو امریکی وقت رات 12:01 بجے سے نافذ ہوچکا ہے اور فی الحال ایک سال کے لیے ہے۔
  4. کیا یہ سالانہ فیس ہے؟
    وزیرِ تجارت نے کہا یہ سالانہ ہے، مگر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ صرف ایک بار کی فیس ہے، ہر سال نہیں۔
  5. موجودہ ویزا ہولڈرز کی واپسی؟
    موجودہ ویزا ہولڈرز پہلے کی طرح ہی امریکہ سے باہر جا کر دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں۔ اس فیصلے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button