ہندوستانیوں پر $100,000 H1-B ویزا فیس کا اثر: ٹرمپ کے اقدام نے خوابوں کو کیسے چکنا چور کردیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم کے تحت H-1B ویزا پر سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس عائد کر دی گئی ہے، جو بھارتی روپے میں تقریباً 90 لاکھ بنتی ہے۔ یہ فیس کمپنیوں کو دینی ہوگی جو ہنر مند غیر ملکی ملازمین کو اسپانسر کرتی ہیں۔
امریکہ ہر سال 85 ہزار H-1B ویزے لاٹری سسٹم کے ذریعے جاری کرتا ہے، جن میں سے تقریباً 70 فیصد بھارتیوں کو ملتے ہیں۔ فی الحال امریکہ میں 3 لاکھ بھارتی ماہرین اس ویزے پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے یہ فیس چند سو ڈالر سے لے کر زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر تک ہوتی تھی، لیکن اب یہ 20 سے 100 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عملی طور پر H-1B پروگرام کو ختم کر دے گا۔ نئی فیس ایک عام بھارتی انجینئر کی سالانہ تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی ویزا بھارتیوں کے لیے امریکہ میں ترقی، تعلیم اور بہتر روزگار کا ذریعہ تھا۔
بھارت میں اس فیصلے پر وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ مودی نے کہا: "ہمارا سب سے بڑا دشمن بیرونی انحصار ہے، اور ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا۔”