صحت

روزانہ یہ وٹامین کھائیں اور ہمیشہ جوان رہیں !

صحت مند دل اور دماغ کے لیے اوومیگا-3 فیٹی ایسڈز کو ایک عرصے سے اہم غذائی جزو سمجھا جاتا رہا ہے۔ لیکن ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق یہ جزو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ حیاتیاتی عمر رسیدگی کو بھی سست کر سکتا ہے، یعنی یہ قدرتی طور پر بوڑھا ہونے کے عمل کو کم کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق "ڈی او ہیلتھ” مطالعے کا حصہ ہے، جس میں 2157 افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق، جو افراد روزانہ اوومیگا-3 فیٹی ایسڈز لیتے رہے، ان کی حیاتیاتی عمر ہر سال تقریباً ایک ماہ کم ہوئی۔ یہ نتائج تین مختلف جینیاتی گروپس پر مبنی تھے جو عمر کے حساب سے جسمانی تبدیلیوں کو ناپتی ہیں۔ چوتھا گروپ پر وہ افراد جو اوومیگا-3 کے ساتھ وٹامن ڈی اور ورزش بھی کرتے تھے، ان میں عمر رسیدگی کو مزید کم ہوتا پایا گیا۔

مزید یہ کہ جن لوگوں نے اوومیگا-3 استعمال کیا، ان میں گرنے کے واقعات 10 فیصد کم ہوئے، اور انفیکشنز کا خطرہ 13 فیصد کم رہا۔ جنہوں نے وٹامن ڈی اور ورزش کے ساتھ اوومیگا-3 استعمال کیا، ان میں کمزوری، تھکن اور آہستہ چلنے جیسے مسائل کا خطرہ 39 فیصد کم ہو گیا۔ حیرت انگیز طور پر ان میں کینسر کا خطرہ بھی 61 فیصد کم پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق اوومیگا-3 فیٹی ایسڈز جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں، اور چونکہ سوزش عمر رسیدگی اور متعدد بیماریوں کا ایک بڑا سبب ہوتی ہے، اس لیے سوزش کو کم کرنے سے عمر رسیدگی کی رفتار بھی کم کی جا سکتی ہے۔

دیگر سائنسی مطالعات سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ اوومیگا-3 دل کی بیماریوں، بلند کولیسٹرول، جوڑوں کے درد، آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے مفید ہے، خاص طور پر یادداشت اور ذہنی تیزی کے لیے۔

صحت مند بڑھاپے کے لیے اپنی خوراک میں اوومیگا-3 شامل کرنا ایک آسان مگر مؤثر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»