پی ایم مودی آج مدھیہ پردیش میں پی ایم مترا ٹیکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نریندر مودی اپنی سالگرہ کے موقع پر آج مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے گاؤں بھینسولا کا دورہ کریں گے جہاں وہ ملک کے پہلے پی ایم مِترہ (میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل) پارک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کی سمت ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں سات ٹیکسٹائل ہب قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر دو بڑے قومی پروگراموں سواستھ ناری، سشکت پریوار اور آٹھواں راشٹریہ پوشن ماہ کا آغاز بھی کریں گے تاکہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے صحت و غذائیت کی خدمات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جو خواتین کو بیماریوں کی اسکریننگ، زچہ و بچہ صحت چیک اپ، ویکسینیشن اور غذائی مشاورت فراہم کریں گے۔
وزیراعظم پی ایم ماترو وندنا یوجنا کے تحت مالی امداد بھی براہِ راست دس لاکھ خواتین تک منتقل کریں گے۔ ساتھ ہی سمن سخی چیٹ بوٹ لانچ کیا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کی حاملہ خواتین کو بروقت اور درست طبی معلومات فراہم ہو سکیں۔
مزید برآں، مودی جی آدی سیوا پرو اور ایک باغیا ماں کے نام اسکیموں کا آغاز کریں گے جس کے تحت قبائلی فلاح، ماحولیات کے تحفظ اور خواتین کی خود کفالت پر زور دیا جائے گا۔