25 ستمبر کو وزیراعلیٰ بٹھکماکنٹہ جھیل کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد کی تاریخی بٹھکماکنٹہ جھیل، جو طویل عرصے سے ملبہ پھینکنے، جنگلی گھاس اور تجاوزات کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار تھی، اب ایک نئی زندگی پا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی 25 ستمبر کو اس بحال شدہ جھیل کا افتتاح کریں گے اور شاندار بٹھکما فیسٹیول میں شرکت کرتے ہوئے اسے عوام کے نام کریں گے۔
منگل کو سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ عہدیداروں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کمشنر رنگناتھ نے اس منصوبے کو ایک مشن کے طور پر سنجیدگی سے لیا اور جھیل کو خوبصورت انداز میں بحال کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بٹھکما تہوار کو اس دلکش مقام پر بھرپور انداز میں منائیں۔
حکام کے مطابق جھیل کے شمال مشرقی حصے میں ایک مین ان لیٹ اور شمال میں ایک آؤٹ لیٹ بنایا گیا ہے۔ اضافی پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے شمال مغربی جانب ایک اور آؤٹ لیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔خوبصورتی کے کاموں کے تحت جھیل کے کنارے دو گیذیبوز، بچوں کے کھیلنے کے آلات، اوپن ایئر جِم اور ایک واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چوڑے گھاٹ اور سیڑھیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں تاکہ لوگ آسانی سے تہوار منانے کے لیے اکٹھے ہو سکیں۔
حکام کے مطابق جھیل کے شمال مشرقی حصے میں ایک مین ان لیٹ اور شمال میں ایک آؤٹ لیٹ بنایا گیا ہے۔ اضافی پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے شمال مغربی جانب ایک اور آؤٹ لیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔