تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
کوڑنگل میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر تناؤ، آنگن واڑی ٹیچرس کا احتجاج

کوڑنگل میں پیر کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب آنگن واڑی ٹیچرس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے پری پرائمری اسکولس کے منصوبے کو واپس لینے اور اپنی ملازمتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
پرانے محبوب نگر ضلع سے 300 سے زائد آنگن واڑی ٹیچرس کوڑنگل پہنچیں جن میں سے تقریباً 50 خواتین نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی قیامگاہ کی طرف مارچ کرنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پری پرائمری اسکول قائم کرنے کا منصوبہ ترک کرے اور اسمبلی انتخابات 2023 میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا کرے۔
اطلاعات کے مطابق، پولیس اور احتجاجی خواتین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ آنگن واڑی ٹیچرس نے الزام لگایا کہ مرد پولیس اہلکاروں کا رویہ اور انداز نامناسب تھا جس پر انہوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔