تعلیمعلاقائی خبریںقومی

جی ایس ٹی اصلاحات ہر شہری کی جیت قرار: نرملا سیتا رمن

چنئی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات ہر شہری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ٹیکس کا ڈھانچہ مزید آسان ہوگیا ہے۔

چنئی میں منعقدہ "ٹیکس ریفارمز فار رائزنگ بھارت” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ جی ایس ٹی کی بدولت اب عوام کو صبح سے شام تک استعمال ہونے والی بیشتر اشیاء پر کم قیمتوں کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن 99 فیصد اشیاء پر پہلے 12 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا تھا، اب انہیں پانچ فیصد کے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل نے 350 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کی ہے جبکہ ٹیکس کی شرح کو صرف 5 اور 28 فیصد کے سادہ ڈھانچے میں رکھا گیا ہے۔ "اب کسی بھی چیز پر 28 فیصد جی ایس ٹی لاگو نہیں .ہوگا

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے پہلے ملک میں صرف 66,00,000 (چھھیاسٹھ لاکھ) کاروباری ٹیکس ادا کرتے تھے، لیکن آج یہ تعداد بڑھ کر 1,50,00,000 (ڈیڑھ کروڑ) تک پہنچ چکی ہے۔ اس اضافے سے مرکز اور ریاستوں دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نے نہ صرف تاجروں کا اعتماد جیتا بلکہ عام شہریوں کو بھی ریلیف فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button