ٹیکنالوجیسوشل میڈیا

نانو بنانا اپنی تصویر کو سیکنڈز میں 3D فگر میں بدلیں، نیا ہلچل مچانے والا رجحان

مصنوعی ذہانت کے میدان میں آئے دن نت نئے رجحانات دنیا بھر کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین وائرل رجحان "نانو بنانا 3D فگر” ہے، جس نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

اس رجحان میں صارفین صرف ایک تصویر اپلوڈ کر کے اپنی مرضی کا 3D فگر تیار کر رہے ہیں۔ یہ فگرز نہ صرف حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ خوبصورت پیکجنگ اور شفاف ایکرائلک بیس بھی دکھائی جاتی ہے، جس سے یہ بالکل تجارتی کلیکٹیبل کھلونوں جیسے معلوم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس فیچر کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ سب سے پہلے تصویر اپلوڈ کریں، پھر ایک مختصر ہدایت (پرومپٹ) درج کریں۔ چند سیکنڈز میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسا 3D فگر سامنے آتا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔ اگر نتیجہ پسند نہ آئے تو صارف اپنی مرضی کے مطابق نئی ہدایات دے کر دوبارہ کوشش کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی تصاویر استعمال کرنے اور واضح ہدایات دینے سے نتائج مزید شاندار ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اس رجحان کے ذریعے پیش کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نانو بنانا مکمل طور پر مفت ہے اور کسی بھی عام صارف کے لیے دستیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ رجحان نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button