تلنگانہ میں بڑے ریلوے پراجکٹ کا اعلان، وِکارآباد تا کرشنا لائن کے لئے احکامات جاری

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے وقارآباد سے آندھرا پردیش کے کرشنا تک نئی ریلوے لائن کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے کمانڈ کنٹرول سنٹر میں عہدیداروں اور ساوتھ سنٹرل ریلوے کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ریلوے لائن کی ضرورت ہے، جس کے تحت فیوچر سٹی سے امراؤتی ہوتے ہوئے بندر پورٹ تک گرین فیلڈ ہائی وے کے ساتھ نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
اجلاس میں رکن پارلیمنٹ کڈیم کاویا، وزیر اعلیٰ کے مشیر ویم نریندر ریڈی، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ٹی آر اینڈ بی کے اسپیشل سکریٹری وکاس راج، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سرینواس راجو، فینانس سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ اور ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سنجے کمار سری واستو سمیت کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔