علاقائی خبریںقومی

مودی کا ٹرمپ کو جواب: انڈیا-امریکہ قدرتی شراکت دار

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کی ٹیمیں تجارتی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں تاکہ اضافی محصولات کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

وزیراعظم مودی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی مذاکرات سے متعلق پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "بھارت اور امریکہ قریبی دوست اور قدرتی شراکت دار ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان لامحدود صلاحیت کو کھولنے کی راہ ہموار کریں گے۔”

مودی نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے بات کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملک عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر محصولات کو 50 فیصد تک بڑھا دیا تھا، جس میں روسی خام تیل کی خریداری پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی شامل تھی۔ بھارت نے اس اقدام کو "ناانصافی اور غیر معقول” قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو "بہت اچھا دوست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں ان سے بات چیت ہو گی۔

ٹرمپ کے بیانات میں حالیہ دنوں میں لچک دکھائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بھارت اور امریکہ کے تعلقات خاص ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔” تاہم ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین سے کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک پر روسی تیل کی خریداری کے باعث 100 فیصد تک محصولات عائد کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button