بین الاقوامیٹیکنالوجیعرب دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ٹیک لیڈرز کے ساتھ خصوصی ملاقات

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جمعرات کی رات وائٹ ہاؤس میں امریکا کے طاقتور ترین ٹیک لیڈرز کو عشائیے پر مدعو کیا۔ اس تقریب میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک، مائیکروسافٹ کے ستیہ نڈیلا اور بل گیٹس، گوگل کے سندر پچائی، اوپن اے آئی کے سیم آلٹ مین اور میٹا کے مارک زکربرگ شریک ہوئے۔ تاہم ایلون مسک موجود نہ تھے۔

تقریب میں پالیسی بات چیت کے ساتھ دلچسپ لمحات بھی دیکھنے کو ملے۔ صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مستقبل قریب میں ملاقات کا عندیہ دیا تاکہ یوکرین جنگ پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اپنے تعلقات کو امن قائم کرنے میں مددگار قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ہنستے ہوئے کہا، ’’لوگ کہتے ہیں آپ اب بھی زندہ ہیں؟‘‘۔ روزگار سے متعلق سوال پر انہوں نے پرانے اعدادوشمار پر تنقید کی اور کہا کہ اصل ترقی امریکی ٹیک سرمایہ کاری سے ظاہر ہوگی۔

تقریب کا سب سے دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب مارک زکربرگ ہاٹ مائیک پر ٹرمپ سے بولے، ’’سوری، میں تیار نہیں تھا‘‘۔ صدر نے مذاقاً کہا: ’’یہ تمہاری سیاسی زندگی کی شروعات ہے‘‘۔

بل گیٹس نے ٹرمپ کی ’’وارپ اسپیڈ‘‘ ویکسین پالیسی کو سراہا اور کہا کہ دونوں مل کر ایچ آئی وی اور پولیو جیسی بیماریوں کے علاج پر بات کر رہے ہیں۔ گوگل کے سندر پچائی نے اینٹی ٹرسٹ مقدمے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ کمپنی کا ’’بہت اچھا دن‘‘ رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button