علاقائی خبریںقومی
ہندوستان کا پرامن موقف برقرار، وزیر اعظم مودی اور یوکرینی صدر کی اہم ٹیلیفونک گفتگو

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس دوران صدر زیلنسکی نے یوکرین کی تازہ صورتحال اور حالیہ واقعات پر اپنی رائے پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان ہمیشہ سے پرامن حل کا حامی رہا ہے اور وہ روس۔یوکرین تنازعہ کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستان جلد از جلد امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ دنیا کو مل جل کر امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی رابطے میں رہیں گے اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔