مکیش امبانی کا بڑا اعلان ریلاينس جیو کا سب سے بڑا آئی پی او 2026 میں

ریلاينس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اعلان کیا ہے کہ ریلاينس جیو اپنا طویل عرصے سے انتظار کیا جانے والا آئی پی او 2026 کی پہلی ششماہی میں لائے گی۔ یہ اعلان ریلاينس کی 48 ویں سالانہ میٹنگ میں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق جیو کا یہ آئی پی او بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا اجراء ہوگا، جو ہنڈائی موٹر انڈیا کے 27,850 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اندازہ ہے کہ جیو کی موجودہ مالیت تقریباً 120 ارب ڈالر (10 لاکھ کروڑ روپے) ہے۔ اگر صرف 5 فیصد حصص فروخت کیے گئے تو اس آئی پی او کا حجم 50 سے 52 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
جیو اس وقت 50 کروڑ سے زائد صارفین رکھتی ہے، اور مستقبل میں اس کے آمدنی کے ماڈل اور کیش فلو پر سب کی نظریں ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آئی پی او عالمی سرمایہ کاروں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرے گا اور بھارت کی کیپٹل مارکیٹ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔