تلنگانہعلاقائی خبریںقومی
پوچارم جھیل پر خطرہ! شدید بارشوں سے بند کٹنے لگا، نشیبی علاقے خطرے میں

مدک ضلع میں مسلسل اور غیر معمولی بارشوں کے باعث پوشارم ذخیرہ آب کے بند پر مٹی کا کٹاؤ شروع ہوگیا ہے جس سے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
بدھ کی دوپہر بھاری بارشوں کے بعد علاری واگو پر تعمیر شدہ پوشارم ذخیرہ آب، جو منجیرا ندی کی معاون ندی ہے، میں اوپری علاقوں سے ایک لاکھ اکتیس ہزار کیوسک سے زائد پانی داخل ہوا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈیم کے ویئر پر سیلابی ریلا ڈھائی فٹ اونچا بہہ رہا تھا۔ اسی دوران پانی کے دباؤ کی وجہ سے بند کے ایک حصے پر کٹاؤ شروع ہوگیا۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ آبپاشی مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے کو روکا جا سکے۔