سوشل میڈیاعلاقائی خبریںقومی

اڈیشہ کے دودوما آبشار پر ریلز بناتے ہوئے یوٹیوبر پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا

اڈیشہ کے ضلع کوراپٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 22 سالہ یوٹیوبر ساگر ٹوڈو دودوما آبشار پر ریلز بناتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ساگر ٹوڈو کا تعلق گنجام ضلع کے برہم پور سے بتایا جا رہا ہے۔ وہ اپنے دوست ابھیجیت بہیرا کے ساتھ کوراپٹ آئے تھے تاکہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ساگر ڈرون کیمرے کے ذریعے ویڈیو بنا رہے تھے۔ وہ ایک بڑے پتھر پر کھڑے تھے کہ اچانک مشاکنڈا ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے پہلے ڈیم کے نیچے کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا تھا، مگر ساگر اور ان کے دوست کو یہ اندازہ نہ ہوسکا کہ پانی کی سطح اتنی تیزی سے بلند ہوگی۔

بھاری بارش کے باعث پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور ساگر پتھر پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ مقامی افراد اور سیاحوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ مل سکی اور وہ پانی کے تیز دھار میں بہہ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، تاہم اب تک ساگر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button