علاقائی خبریںقومی
بھارت۔فرانس اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط، تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ نہایت مفید گفتگو ہوئی، جس میں یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مودی نے بتایا کہ یہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک عالمی امن و استحکام کے لئے مل کر کردار ادا کرنے پر متفق ہیں۔ بھارت اور فرانس کے درمیان دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں پہلے سے مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس الزام پر فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے پیلس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ فرانس اپنے یہودی شہریوں کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے۔