سائنسعلاقائی خبریںقومی

میرا نہیں، پورے ہندوستان کا خواب تھا خلائی اسٹیشن تک پہنچنا شبھانسھو شکلا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچنا صرف ایک شخص کا نہیں بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا مشن تھا۔ یہ بات بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن اور پہلے ہندوستانی خلا باز شبھنسھو شکلا نے کہی۔

شکلا نے 26 جون کو امریکی ادارے ایکسیوم اسپیس کے مشن کے تحت خلا کا سفر کیا اور 18 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد 15 جولائی کو زمین پر واپس لوٹے۔ ایک ماہ امریکا میں بحالی کے بعد وہ 17 اگست کو وطن واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ "میں ہر شہری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس مشن کو اپنی ملکیت سمجھا۔ یہ پورے ملک کا مشن تھا۔” شکلا نے حکومت ہند اور اسرو کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ مشن ممکن ہوا۔

خلاء میں قیام کے دوران انہوں نے کئی سائنسی تجربات کیے اور عالمی خلابازوں کے ساتھ تعاون کیا۔ ان کے مطابق خلا کا تجربہ زمین پر سیکھی جانے والی تربیت سے بالکل مختلف اور ناقابلِ یقین تھا۔

شبھنسھو شکلا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مشن ہندوستان کے مستقبل کے انسان بردار مشن "گگن یان” کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی، جس پر وزیراعظم نے کہا: "ہندوستان کو شکلا کی کامیابی پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button