تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

بی آر ایس دور کے ترقیاتی بل فریز، بھٹی کا انکشاف

ریاست میں حالیہ دنوں میں ٹھیکیداروں کی جانب سے بقایا بلوں کے اجرا پر احتجاج کے بعد، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے وضاحت کی کہ حکومت فی الحال سابقہ بی آر ایس حکومت کے دور میں دیے گئے کاموں کے بل جاری کرنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف وہی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے جن کے لیے مرکزی حکومت یا نبارڈ کی مالی معاونت حاصل ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر کی سربراہی میں کابینہ کی سب کمیٹی برائے انفراسٹرکچر اور کیپٹل ورکس نے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس میں بتایا گیا کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے بغیر بجٹ مختص کیے بڑے پیمانے پر کاموں کی منظوری دی اور انہیں ادھورا چھوڑ دیا۔ بھٹی نے کہا کہ روایتی طور پر 1:3 کے تناسب سے بجٹ مختص ہوتا ہے، مگر گزشتہ دس برسوں میں کئی محکموں میں 1:25 کے تناسب سے کاموں کو منظور کیا گیا جس سے منصوبے ادھورے رہ گئے۔

انہوں نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ پہلے ان کاموں کی نشاندہی کی جائے جو 95 فیصد مکمل ہو چکے ہیں تاکہ انہیں جلد مکمل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام حلقوں کی نمائندگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

کمیٹی نے ہدایت دی کہ فنڈز خرچ کرتے وقت آمدنی بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین اوتم کمار ریڈی، ڈی سر ی دھر بابو، کوماٹی ریڈی وینکٹ ریڈی اور سیتھکّا شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button