ہندوستان کا دوسرا خلا باز شوبھانشو شکلا دہلی پہنچ گئے

خلائی تاریخ رقم کرنے والے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا دہلی واپس لوٹ آئے۔ وہ خلا میں جانے والے دوسرے اور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی ہیں۔
شکلا 15 جولائی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب زمین پر اترے اور اتوار کی صبح دہلی پہنچے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ان کے اہل خانہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور بڑی تعداد میں موجود عوام نے کیا جو ترنگا لہرا رہے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے خطاب میں شکلا کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی یہ کامیابی بھارت کے لیے فخر کا باعث ہے۔ توقع ہے کہ وہ جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور اپنے تجربات قوم کے ساتھ شیئر کریں گے۔ پارلیمنٹ میں بھی ان کے مشن پر خصوصی بحث ہوگی تاکہ بھارت کے خلائی پروگرام کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے سفر کا حصہ بنایا جا سکے۔