سوشل میڈیاقومی

سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر کی سانیہ چنڈوک سے منگنی

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے اور معروف کرکٹر ارجن ٹنڈولکر کی منگنی ممبئی کے معروف بزنس مین اور ہوٹل مالک روی گھئی کی نواسی سانیہ چنڈوک سے ایک نجی تقریب میں ہوئی۔

ارجن ٹنڈولکر، جو 25 سال کے ہیں، انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہیں اور گھریلو کرکٹ میں گوا کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ وہ 24 ستمبر 1999 کو پیدا ہوئے اور سچن اور انجلی ٹنڈولکر کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں، ان کی ایک بڑی بہن سارہ ٹنڈولکر ہے۔

اس منگنی کے حوالے سے نہ ٹنڈولکر خاندان اور نہ ہی گھئی خاندان نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ گھئی فیملی کا ہوٹل انٹرکانٹینینٹل اور مقبول آئس کریم برانڈ بروکلین کریمری سمیت مہمان نوازی اور فوڈ انڈسٹری میں مضبوط مقام ہے۔

سانیہ چنڈوک ممبئی میں قائم پالتو جانوروں کی غذائیت اور فلاح و بہبود کی کمپنی “مسٹر پاز پیٹ اسپہ اینڈ اسٹور ایل ایل پی” میں پارٹنر اور ڈائریکٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button