تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد میں پھر موسلا دھار بارش، نمپلی میں سب سے زیادہ 11.75 سینٹی میٹر بارش

حیدرآباد میں ہفتہ کی رات اچانک موسلا دھار بارش نے شہر بھر میں شدید صورتحال پیدا کر دی، کئی علاقوں میں پانی بھرنے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی تلنگانہ کے مطابق نمپلی (بیگم بازار دودھ خانہ یو ایچ سی) میں سب سے زیادہ 11.75 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ چارمینار (سردار محل زیڈ سی آفس) میں 10.63 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
اوبھرتے مین ہولز نے صورتحال مزید خراب کر دی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس اچانک بارش نے راکھی کے تہوار کی خوشیاں بھی متاثر کیں، کئی مقامات پر تقریبات ادھوری رہ گئیں۔