تعلیمعلاقائی خبریںقومی

آکاش کا ANTHE-2025 اور Invictus Ace Test کا اجراء، طلباء کے لیے سنہری موقع

آکاش ایجوکیشنل سروسز لمیٹڈ (AESL) نے اپنے 16 سال مکمل ہونے پر ANTHE-2025 (آکاش نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ایگزام) اور Invictus Ace Test کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات کلاس پنجم سے بارہویں تک کے طلباء کے لیے ہیں تاکہ وہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور بہترین مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ANTHE-2025 کے تحت طلباء کو کلاس روم، آکاش ڈیجیٹل اور Invictus کورسز میں داخلے کے لیے 100 فیصد تک اسکالرشپ اور 2.5 کروڑ روپے کے نقد انعامات فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اسکالرشپ NEET، JEE، اسٹیٹ CETs، NTSE اور اولمپیارڈز جیسے مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مدد دے گی۔

مزید برآں، آکاش نے Invictus Ace Test بھی لانچ کیا ہے جو کلاس 8 سے 12 تک کے طلباء کے لیے JEE Advanced تیاری کے پروگرام میں داخلے کے لیے اسکالرشپ امتحان ہے۔

یہ قومی سطح کا اہلیت و اسکالرشپ امتحان 24 اگست، 31 اگست، اور 7 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ تین گھنٹے پر مشتمل یہ امتحان صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ہوگا اور اس کی فیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو 100 فیصد اسکالرشپ اور قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

ANTHE-2025 آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے منعقد ہوگا۔ آن لائن امتحان 4 سے 12 اکتوبر 2025 کے درمیان لیا جا سکے گا، جبکہ آف لائن امتحان 5 اور 12 اکتوبر کو ملک بھر کے 415 سے زائد آکاش مراکز میں منعقد ہوگا۔

رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ طلباء آکاش کی ویب سائٹ پر یا قریبی آکاش https://anthe.aakash.ac.in/home?utm_source=seo_anthe&utm_medium=microsite&utm_campaign=ANTHE2025 سنٹر جا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button