بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کا دھماکیدار الٹی میٹم: 50 دن میں امن یا 100 فیصد پابندیاں!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے یوکرین کے ساتھ جنگ بند نہ کی تو 50 دن کے اندر اس پر 100 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) اور اُس کے تیل کے خریدار ممالک پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے سے ملاقات کے دوران دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر بہت سخت ٹیرف لاگو ہوں گے۔ یہ "ثانوی ٹیرف” کہلائیں گے، جن کی تفصیل انہوں نے نہیں بتائی۔ ٹرمپ کے مطابق اگر روس نے ستمبر کے آغاز تک جنگ بندی پر دستخط نہ کیے تو امریکہ تجارتی پابندیاں اور محصولات دونوں لگانے کے لیے تیار ہے۔

یہ موقف مغربی ممالک کی اب تک کی پالیسی سے واضح انحراف ہے، کیونکہ مغرب نے اگرچہ روس کے ساتھ مالی روابط محدود کیے، لیکن اس کے تیل کی فروخت پر براہِ راست پابندیاں نہیں لگائیں۔ اسی وجہ سے روس نے چین اور بھارت جیسے ممالک کو تیل بیچ کر اربوں ڈالر کمائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ یوکرین کو جدید ترین دفاعی ہتھیار فراہم کیے جائیں گے جن میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ہتھیار نیٹو کے رکن ممالک کی مالی معاونت سے فراہم کیے جائیں گے، امریکہ انہیں صرف تیار کرے گا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس تعاون پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پرامن حل کی کوششوں میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button