گروپ کیپٹن شبھانشو شکلہ کی خلا سے واپسی کا سفر آج سے شروع

ہندوستانی فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن شبھانشو شکلہ، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جانے والے پہلے ہندوستانی خلانورد ہیں، آج اپنی تاریخی مشن کی تکمیل کے بعد زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کر رہے ہیں۔
اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز آج شام 4:30 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہوگا اور منگل کے روز دوپہر 3:00 بجے کے قریب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اترنے کی توقع ہے۔
خلاء میں اپنے قیام کے دوران، شکلہ نے 60 سے زائد سائنسی تجربات میں حصہ لیا اور تقریباً 580 پاؤنڈ سائنسی نمونے اور آلات واپس لانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ہندوستانی نوجوانوں اور طلبہ کے لیے حوصلہ افزا پیغامات بھی ارسال کیے۔
اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے کہا:
"آج کا بھارت خلا سے پُرعزم، بہادر، پراعتماد اور فخر سے لبریز دکھائی دیتا ہے۔ اسی لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ آج کا بھارت دنیا سے بہتر دکھائی دیتا ہے۔”
شبھانشو شکلہ کی یہ کامیاب مشن بھارت کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو ملک کی خلائی طاقت کے بڑھتے ہوئے قدموں کی علامت ہے۔