بین الاقوامیعرب دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا برکس مخالف ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان

ریو ڈی جنیرو میں جاری برکس سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ان پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتے ہوئے کہا:

"جو ملک بھی برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا، اس پالیسی میں کوئی استثناء نہیں ہوگا۔”

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب برکس ممالک، جو امریکہ کی تجارتی پالیسیوں سے نالاں ہیں، ریو ڈی جنیرو میں اجلاس کے لیے جمع ہیں۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے:

"ہم یک طرفہ تجارتی اقدامات اور غیر قانونی ٹیرف میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے خلاف ہیں۔”

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ ممالک کو نئے ٹیرف کے بارے میں باضابطہ خطوط پیر، 7 جولائی کو دوپہر 12 بجے سے بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے لکھا:

"مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پیر کے روز دوپہر 12 بجے سے مختلف ممالک کو امریکی ٹیرف کے خطوط یا معاہدے بھیجے جائیں گے۔”

برکس سربراہ اجلاس میں ترقی پذیر ممالک نے ترقی یافتہ ملکوں کی ان پالیسیوں پر بھی تنقید کی جو ماحولیات کے بہانے تجارت پر پابندیاں لگاتی ہیں، جبکہ خود کو یک طرفہ ٹیرف سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button