علاقائی خبریںقومی

سدارمیا کا بیان: پانچ سال تک کرناٹک کا وزیر اعلیٰ میں ہیں رہوں گا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بدھ کے روز واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مدتِ کار مکمل کریں گے اور پورے پانچ سال وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ ان کا یہ بیان ان خبروں کے بعد آیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیو کمار کو وزیر اعلیٰ بنانے کی حمایت بڑھ رہی ہے۔

سدارمیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"میں کرناٹک کا وزیر اعلیٰ ہوں اور پورے پانچ سال رہوں گا، اس میں شک کی کیا بات ہے؟”

دوسری جانب، ریاستی کانگریس صدر اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی سے وزیر اعلیٰ بنانے کی فرمائش نہیں کی، اور ان لیڈران کو وارننگ دی جو عوامی طور پر قیادت کی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا:

"کیا میں اکیلا ہوں جس نے محنت کی؟ لاکھوں پارٹی کارکنوں نے انتھک محنت کی ہے۔ ہمیں ان کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس "سدارمیا کی حمایت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔”

یہ سیاسی بیان بازی اُس وقت سامنے آئی ہے جب پارٹی کے اندر قیادت کی تبدیلی کو لے کر قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں۔ تاہم، سدارمیا اور شیو کمار کے حالیہ بیانات سے واضح ہو گیا ہے کہ فی الحال حکومت میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button