علاقائی خبریںقومی

مودی کی وشاکھاپٹنم سے یوگا ڈے قیادت: "بے سکون دنیا کو یوگا امن دیتا ہے”

وشاکھاپٹنم میں بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی دنیا بے چینی، تناؤ اور عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں یوگا انسانیت کو سکون اور توازن کی طرف واپس لے جانے کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا، "بدقسمتی سے آج پوری دنیا مختلف قسم کی بے چینی اور کشیدگی سے گزر رہی ہے۔ کئی خطوں میں عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں یوگا ہمیں امن کا راستہ دکھاتا ہے۔ یوگا وہ وقفہ ہے جو انسانیت کو سکون سے سانس لینے، توازن قائم رکھنے اور دوبارہ مکمل ہونے میں مدد دیتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یوگا انسان کو دنیا سے ہم آہنگی کی طرف لے جاتا ہے۔ "مجھے فخر محسوس ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے دیویانگ ساتھی بریل میں یوگا شاستر پڑھتے ہیں، سائنسدان خلا میں یوگا کرتے ہیں، نوجوان دیہی علاقوں میں یوگا اولمپیارڈ میں حصہ لیتے ہیں، اور بحریہ کے جہازوں پر شاندار یوگا پروگرام کیے جاتے ہیں۔ یوگا ہر ایک کے لیے ہے، بغیر کسی سرحد، پس منظر یا قابلیت کی قید کے۔”

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ جب بھارت نے اقوامِ متحدہ میں 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی قرارداد پیش کی تھی تو صرف چند دنوں میں 175 ممالک نے اس کی حمایت کی، جو آج کی دنیا میں ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button