علاقائی خبریںقومی

جنگ زدہ ایران سے 100 طلباء کی واپسی، آرمینیا کے راستے دہلی پہنچے

ایران کے جنگ زدہ حالات سے نکالے گئے 110 بھارتی طلبہ کا پہلا گروپ آج صبح دہلی پہنچا، جنہوں نے اپنے محفوظ انخلا پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا، مگر جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بسوں کی خراب حالت پر ناراضگی ظاہر کی۔

یہ تمام طلبہ اُرمیہ میڈیکل یونیورسٹی، ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔ طلبہ کو ’آپریشن سندھو‘ کے تحت ایران سے آرمینیا کے راستے دوحہ لے جایا گیا، جہاں سے تاخیر کے بعد دہلی پہنچایا گیا۔

کشمیر کی رہائشی طالبہ شیخ افسا نے کہا کہ وہ بہت تھکی ہوئی ہیں اور ایسی خراب حالت والی بسوں میں سفر کرنا ان کے لیے مشکل ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بہتر انتظامات کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر نے طلبہ کے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ رابطہ کر کے بہتر بسیں فراہم کی جائیں گی۔

ایک طالبعلم علی نے بتایا کہ ان کے سفر کے دوران تہران کے قریب میزائل گرا، جس سے وہ خوفزدہ ہو گئے۔ تاہم، بھارتی سفارتخانے نے ان کی واپسی میں مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے جلد از جلد ایران میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button