بین الاقوامیعرب دنیا

ویتنام میں سمندری طوفان بولوئی سے 8 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

ویتنام کے ساحلی علاقوں کو شدید طوفان بوالوئی نے ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہوگئے۔ طوفان کے ساتھ آنے والی تیز ہوائیں اور بارشیں گھروں کو نقصان پہنچا گئیں، بجلی منقطع ہوگئی اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔

سرکاری موسمیاتی ادارے کے مطابق بوالوئی نے ویتنام کے شمالی مرکزی ساحل پر کئی گھنٹوں تک تباہی مچائی، جہاں 8 میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں۔ کوانگ تری صوبے میں دو ماہی گیر کشتیوں کو بڑے سمندر کی لہروں نے ڈبو دیا، جس کے بعد 17 ماہی گیر لاپتہ ہیں جبکہ ایک اور کشتی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

نِنہ بنھ صوبے میں تیز ہواؤں سے 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ہوئے شہر میں ایک شخص سیلابی پانی کی نذر ہوگیا، جبکہ تھانہ ہوا میں درخت گرنے سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔

طوفان کے نتیجے میں اب تک 245 گھر متاثر اور 1,400 ہیکٹر کھیت پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کئی علاقے کٹ گئے جبکہ چار ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ یا مؤخر کر دی گئیں۔

حکومت نے طوفان سے پہلے 28 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ویتنام کے پاس طویل ساحلی پٹی ہے جو اکثر بحر جنوبی چین میں بننے والے طوفانوں سے متاثر ہوتی ہے۔ بوالوئی اس سے پہلے فلپائن میں بھی تباہی مچا چکا ہے جہاں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button