بین الاقوامیعرب دنیا

پوپ فرانسس انتقال کر گئے

مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر انتقال کر گئے۔ یہ اعلان ویٹی کن کے کارڈینل کیون فیرل نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "روم کے بشپ پوپ فرانسس آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی پوری زندگی رب کی خدمت اور چرچ کے لیے وقف رہی۔”

پوپ فرانسس کو 14 فروری 2025 کو سانس کی بیماری برانکائٹس کے باعث آگوسٹینو جمیلی پالی کلینک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ابتدائی علاج کے بعد ان کی طبیعت میں وقتی بہتری آئی، تاہم 18 فروری کو ڈاکٹروں نے دو طرفہ نمونیا کی تشخیص کی، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔

طبیعت میں کچھ بہتری کے بعد وہ 38 دن کے علاج کے بعد ویٹی کن میں واقع اپنی رہائش گاہ "کاسا سانتا مارتا” واپس لوٹے، جہاں وہ آرام کر رہے تھے۔ تاہم بیماری کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پوپ فرانسس اپنی سادگی، بین المذاہب ہم آہنگی، غربت کے خاتمے اور انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر دنیا بھر کے مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button