تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں جاپانی جادو، ماروبینی لائے گا صنعتی انقلاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے جاپان دورے کے دوران معروف جاپانی صنعتی کمپنی ماروبینی کارپوریشن نے حیدرآباد میں جدید طرز کا صنعتی پارک قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اور کمپنی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان ایک مفاہمتی خط (ارادہ نامہ) کا تبادلہ بھی ہوا۔

سرکاری بیان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی ۱۰۰۰ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور یہ منصوبہ مرحلہ وار ۶۰۰ ایکڑ زمین پر قائم کیا جائے گا۔ یہ صنعتی پارک خاص طور پر جاپانی کمپنیوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لیے مختص ہوگا تاکہ وہ یہاں اپنی پیداواری یونٹس قائم کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ صنعتی پارک ۵۰۰۰ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور حیدرآباد کو صنعتی لحاظ سے ایک نئی شناخت دے گا۔

ماروبینی صنعتی پارک میں الیکٹرانکس، گرین فارما، جدید انجینئرنگ، ہوابازی اور دفاع جیسے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ "فیوچر سٹی میں ماروبینی کا یہ صنعتی پارک اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا جو ریاست تلنگانہ میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر ۳۰ ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا”۔

اس ملاقات کے دوران ماروبینی کے نیکسٹ جنریشن بزنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر دائی ساکاکورا بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»