تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

اوساکا ایکسپو میں تلنگانہ کا جلوہ، ریونت ریڈی کی سرمایہ کاری کی اپیل

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر 21 اپریل کو جاپان کے شہر اوسا کا میں منعقدہ عالمی ایکسپو میں شرکت کی اور بھارت پویلین میں "تلنگانہ زون” کا افتتاح کیا۔ وہ جاپان کا دورہ کرنے والے تلنگانہ کے پہلے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

ریونت ریڈی نے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے سامنے ریاست کی کاروباری، ثقافتی، سیاحتی اور فنی صلاحیتوں کو پیش کیا اور جاپان کی اوسا کا چیمبر آف کامرس کے ارکان کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

سرکاری وفد نے شہری بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی منصوبوں، دریائے موسیٰ کی صفائی، علاقائی رنگ روڈ، میٹرو کی توسیع، سافٹ ویئر، جدید ٹیکنالوجی، ادویات، سیاحت، ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا، ’’ہم آپ سب کا حیدرآباد میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنی مصنوعات یہاں ڈیزائن کریں، پیدا کریں اور ہماری جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف بھارتی منڈی بلکہ عالمی برآمدات کے لیے تلنگانہ کو بنیاد بنائیں۔‘‘

اس موقع پر وزیر صنعت ڈی سرِی دھر بابو اور چیف سیکریٹری جیش رانجن بھی موجود تھے۔ وزیر صنعت نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو سنگل ونڈو منظوری، خصوصی مراعات اور شراکت داری فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد آئی ٹی، لائف سائنس، ایرو اسپیس، دفاع اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں عالمی سطح کا مرکز بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button