تعلیمحیدرآباد

ٹی جی ٹیٹ (TET): نوٹیفکیشن جاری، 5 باتیں جو آپ TETکے بارے میں نہیں جانتے !

تلنگانہ ریاست میں استاد بننے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے خوشخبری! تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچر اہلیتی امتحان (TS TET) 2025 کے جون سیشن کا نوٹیفکیشن 12 اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹی ایس ٹی ای ٹی، جسے ٹی جی ٹی ای ٹی بھی کہا جاتا ہے، ہر سال دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے تاکہ امیدواروں کو دو مواقع دیے جا سکیں۔

یہ امتحان ان افراد کے لیے ہوتا ہے جو پرائمری (کلاس 1 تا 5) یا اپر پرائمری (کلاس 6 تا 8) سطح پر تدریس کے شعبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

اس سال کا پہلا سیشن جون 2025 میں منعقد کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، آن لائن درخواستیں 15 اپریل 2025 سے قبول کی جائیں گی۔

تمام دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ https://schooledu.telangana.gov.in/ پر جا کر تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔

ٹی ایس ٹی ای ٹی کے متعلق اہم نکات:
یہ ایک اہلیتی امتحان ہے، ملازمت نہیں دیتا بلکہ سرکاری و نجی اسکولوں میں ٹیچر کی نوکری کے لیے ضروری شرط ہے۔

امتحان دو سطحوں پر ہوتا ہے: پیپر I (پرائمری اسکول کے لیے) اور پیپر II (اپر پرائمری اسکول کے لیے)۔

درخواست صرف آن لائن دی جا سکتی ہے۔

مکمل معلومات نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں جیسے کہ تعلیمی اہلیت، عمر کی حد، امتحان کا طریقہ کار، نصاب، فیس، اور دیگر ہدایات اس میں جاری کی گئیں ہیں۔

تمام امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بروقت درخواست دیں اور امتحان کی تیاری کا آغاز کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»