قومی

تمل ناڈو کے گورنر روی کا نیا تنازعہ، طلبہ سے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگوایا

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی ایک بار پھر تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک کالج کے پروگرام کے دوران اُنہوں نے طلبہ سے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کو کہا، جس پر ریاست میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ریاستی تعلیمی پلیٹ فارم ’کامن اسکول سسٹم-تمل ناڈو‘ (ایس پی سی ایس ایس-ٹی این) نے اس عمل کو آئین اور سیکولر اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری گجیندر بابو نے ایک بیان میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنر روی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے آئین کے آرٹیکل 159 کی خلاف ورزی کی ہے، جو گورنر کو حلف کے دوران آئینی اقدار کا احترام کرنے کا پابند کرتا ہے۔ ان کے مطابق گورنر کا یہ قدم جان بوجھ کر سیکولر اصولوں کو پامال کرنا ہے، جو ان کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔

ریاست میں سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی اس بیان پر تنقید کی جا رہی ہے، اور کئی افراد نے اسے تعلیم کے میدان میں فرقہ وارانہ مداخلت قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»