تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد: جوس سینٹروں پر چھاپے، صحت کے دشمن راز فاش

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں میں قائم جوس سینٹروں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے اچانک چھاپے مارے گئے، جن میں سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ کمشنر فوڈ سیفٹی کی ہدایت پر وینگل راؤ نگر، امیرپیٹ، اور دیگر مقامات پر قائم جوس شاپس کی جانچ کی گئی۔

ان معائنوں میں اے ون فروٹ اینڈ جوس شاپ، کے جی این جوس سینٹر اور نیچرل فلیورز بغیر لائسنس چلتے پائے گئے۔ قانون فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ ۲۰۰۶ کے مطابق بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے اداروں کو بند کیا جائے گا۔

اے ون جوس شاپ میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ تھا، فریج زنگ آلود تھا، گندے چاقو استعمال ہو رہے تھے اور صفائی کا نظام ناقص تھا۔ طبی سرٹیفکیٹ، پیسٹ کنٹرول اور پانی کی جانچ کی رپورٹس دستیاب نہ تھیں۔

کوکونٹ جوس بار میں فریج میں سڑے پھل، لال بیگ، اور دیگر کیڑے پائے گئے۔ کوئی طبی یا پانی کی جانچ رپورٹ موجود نہ تھی۔

کے جی این جوس سینٹر میں مکھیوں کی بھرمار، خراب فروٹ سلاد، اور غیر لیبل شدہ اشیاء ملیں۔

نیچرل فلیورز میں زائدالمیعاد فروٹ سیرپ، بغیر تاریخ کی سوڈا بوتلیں، لال بیگ اور صفائی کی خراب صورتحال رپورٹ کی گئی۔

بمبئی جوس سینٹر میں فوڈ ہینڈلرز پان چباتے ہوئے پائے گئے، زنگ آلود فریج میں سڑی سبزیاں رکھی گئیں، اور کوئی بھی فوڈ سیفٹی رپورٹ موجود نہ تھی۔

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ صاف ستھری جگہوں سے ہی اشیائے خوردونوش خریدیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»