تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

تلنگانہ میں رجسٹریشن نظام میں بڑی تبدیلی، آن لائن درخواستوں کی بھرمار

تلنگانہ میں رجسٹریشن دفاتر میں حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ نئے سافٹ ویئر کے نفاذ اور پراپرٹی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے تحت صرف ایک دن میں 626 رجسٹریشنز مکمل کیے گئے ہیں۔

عوام کی بڑھتی دلچسپی کے باعث رجسٹریشن دفاتر میں عملے پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں پراپرٹی رجسٹریشن کے لیے لوگوں کی قطاریں دیکھی گئیں، لیکن اب حکومت کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو آسانی ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوگ سروس سینٹرز کے بجائے گھروں سے ہی ویب سائٹ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر رجسٹریشن دفاتر پہنچ رہے ہیں، لیکن بہت سے لوگ آن لائن سسٹم سے واقف نہیں ہیں، جس کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے صرف آن لائن اپوائنٹمنٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»