تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

آزادی، مساوات اور انصاف کے علمبردار بابا صاحب کو خراج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے آئین کو مساوات، آزادی اور بھائی چارے کی بنیاد پر تشکیل دے کر ملک کی جمہوری روایات کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے تعلیم، مساوات اور انصاف کی بنیاد پر ایک سماجی انقلاب کی شروعات کی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی محروم طبقوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ اُن کی سوچ آج بھی ہمیں ایک منصفانہ اور مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا صاحب نہ صرف ہندوستانی آئین کے معمار تھے بلکہ کروڑوں ملک واسیوں کے لیے خودداری کی علامت بھی ہیں۔ اُن کی

تعلیمات آج بھی لاکھوں لوگوں کو حوصلہ دیتی ہیں کہ وہ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

بابا صاحب کی خدمات صرف آئینی سطح تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے ایک ایسا فکری ورثہ چھوڑا ہے جو ہندوستان کے عوام کو ہمیشہ انصاف، برابری اور بھائی چارے کے راستے پر گامزن رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»