تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں
حیدرآباد میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات حیدرآباد کی تازہ رپورٹ کے مطابق، شہر میں جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شہر کے بیشتر علاقوں بشمول چارمینار، خیریت آباد، کوکٹ پلی، ایل بی نگر، سکندرآباد اور سیرلنگم پلی زونز میں مطلع ابر آلود رہنے، ہلکی سے معتدل بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کے لیے ’ایلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جو کہ کم شدت کی وارننگ ہوتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہی موسم ہفتے کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔