بین الاقوامیٹیکنالوجی

سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ! آخر وجہ کیا ہے؟

سونے کی قیمتوں میں اس ہفتے 6.5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ کرونا وبا کے ابتدائی دنوں کے بعد سونے کی سب سے بڑی ہفتہ وار کارکردگی ہے۔

وجہ کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے نئی درآمدی محصولات (ٹیرف) کے نفاذ کے بعد سرمایہ کاروں میں معاشی غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کار محفوظ اثاثوں جیسے سونا خریدنے کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں اسٹاک مارکیٹ اور حکومتی بانڈز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس نے سونے کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پُرکشش بنا دیا ہے۔

جمعہ کو چین کی جانب سے امریکہ پر 125 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد تجارتی جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا، جس نے سرمایہ کاروں کو مزید سونے کی طرف راغب کیا۔

عالمی مالیاتی ادارہ یو بی ایس نے سونے کی آئندہ 12 ماہ کی قیمت کا تخمینہ بڑھا کر 3500 ڈالر فی اونس کر دیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاری کا منظرنامہ کتنی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»