
وہ تمام طلباء و طالبات جو مرکزی حکومت کی معیاری اور باعزت نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک نایاب موقع ہے۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے 2025 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 14582 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
یہ بھرتیاں گروپ بی اور گروپ سی کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہوں گی، جن میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، انسپکٹر (سینٹرل ایکسائز، پریوینٹیو آفیسر، ایگزامنر)، اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر، سب انسپکٹر (CBI, NIA)، اور جونیئر اسٹیٹسٹیکل آفیسر جیسے اہم عہدے شامل ہیں۔
اہم تاریخیں:
نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ: 09 جون 2025
درخواست دینے کی آخری تاریخ: 04 جولائی 2025
فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ: 05 جولائی 2025
درستگی کا موقع: 09 تا 10 جولائی 2025
ایڈمٹ کارڈ: اگست 2025
امتحان کی تاریخ (Tier-1): 13 اگست تا 30 اگست 2025
درخواست فیس:
جنرل/ او بی سی/ ای ڈبلیو ایس: 100 روپے
ایس سی/ ایس ٹی/ خواتین/ معذور: کوئی فیس نہیں
عمر کی حد (01 اگست 2025 کے مطابق):
کم از کم عمر: 18 سال
زیادہ سے زیادہ عمر: 30 سال
اہلیت:
کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری
12ویں جماعت میں ریاضی میں کم از کم 60% نمبر یا
بیچلر ڈگری میں اسٹیٹسٹکس ایک مضمون کے طور پر
تنخواہ کی تفصیل (Pay Level):
سطح 4: ₹25,500 تا ₹81,100
سطح 5: ₹29,200 تا ₹92,300
سطح 6: ₹35,400 تا ₹1,12,400
سطح 7: ₹44,900 تا ₹1,42,400
سطح 8: ₹47,600 تا ₹1,51,100
انتخاب کا طریقہ کار:
ٹائر-1: کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ
ٹائر-2: CBT + اسکل ٹیسٹ (صرف مخصوص عہدوں کے لیے)
دستاویزات کی جانچ
میرٹ اور ترجیح کی بنیاد پر فائنل سیلیکشن
درخواست کا طریقہ:
سب سے پہلے SSC CGL 2025 کا نوٹیفکیشن پڑھیں۔
سرکاری ویب سائٹ ssc.gov.in پر جا کر آن لائن فارم بھریں۔
مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کریں۔
فیس ادا کریں۔
درخواست فارم کا پرنٹ نکالیں۔